ناندیڑکے میونسپل کمشنر کو 12مارچ کوحاضر رہنے عدالت کا حکم

ناندیڑ:22فروری۔(ورق تازہ نیوز)شہرکے گرودوارہ گیٹ نمبر 1تا لنگر صاحب گرودوارہ سڑک کے فٹ پاتھ کے غیر مجاز تجاوات کونکالنے میں کارپوریشن انتظامیہ نے کوتاہی برتی اسلئے ہائی کورٹ نے سرزنش کرتے ہوئے میونسپل کمشنر کوبذات خود 12مارچ 2020 کو عدالت میںحاضر رہنے کی ہدایت توہین کی رٹ پٹیشن پرسماعت کے دوران دی ہے ۔

ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے یہ فیصلہ دیا ہے ۔انفارمیشن عہدیدار و سماجی کارکن سردار جگدیپ سنگھ نمبردار نے ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ میں سچکھنڈ گرودوارہ گیٹ نمبر 1 تا لنگر صاحب گرودوارہ مین روڈ پر اور فٹ پاتھ کے غیر مجاز قبضہ جات کے ضمن میں مفاد عامہ میں رٹ پٹیشن اس سے قبل داخل کی تھی ۔ جس پر ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے سماعت کرکے گرودوارہ گیٹ نمبر1تا لنگرصاحب گرودوارہ سڑک کے تجاوزات کو نکالنے کی ضلع کلکٹر ‘میونسپل کمشنر ‘ضلع ایس پی ‘کارپورریشن کے زونل آفسر و وزیر آباد پولس اسٹیشن کے پی آئی کو ہدایت دی تھی ۔

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

ہائی کورٹ کے احکام کے باوجود کارپوریشن انتظامیہ نے کسی طرح کی کوئی ٹھوس کاروائی نہیں کی اور صرف ہفتہ میں۔دو تین مرتبہ چھوٹے ہاتھ گاڑے والوں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے ۔لیکن فٹ پاتھ کی دوکانیں جوں کی توں رہتی ہیں ۔ا س ضمن میںنمبردار نے میونسپل کمشنر سے کئی مرتبہ تحریری نمائندگی کی اور عدالتی احکام کی یاد دہانی بھی کروائی لیکن تجاوزات ہٹانے میں کارپوریشن نے کوتاہی کامظاہرہ کیا ۔

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me