• 425
    Shares

 ناندیڑ۔21ستمبر:ناندیڑ شہر کے شیام نگر علاقہ کے سرکار ی اسپتال میں معائنہ کےلئے آئی   حاملہ خاتون کے ساتھ اسپتال میں خدمات انجام دینے والی خاتون سیکوریٹی اہلکار نے ہی خاتون کو بری طرح سے زدوکوب کئے جانے کی واردات رونماءہوئی۔

حاملہ خاتون کے ساتھ زدو کوب کئے جانے کے سبب اس خاتون کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔اس خاتون کو فوراًشہر کے سرکاری اسپتال میں علاج کےلئے داخل کےا گےا۔مزید تفصیلات کے بموجب   شہر کے کھڑکپورہ علاقہ کی رہائش پذیر 4ماہ کی حاملہ خاتون تشخیص کےلئے اپنے شوہر کے ساتھ شیام نگر علاقہ کے خواتین سرکاری اسپتال  میں آئی تھی۔

اس اسپتال مےں حاملہ خاتون کے ساتھ نہایت ہی ناروا اسلوب کےا گےا۔ شکایت کرنے پر اسپتال میں سیکوریٹی  خدمات انجام دےنے والی میسکو کمپنی کی خاتون سیکوریٹی  اہلکار نے 4ماہ کی حاملہ خاتون کو بری طرح سے زدوکوب کےا ۔جس کے سبب وہ حاملہ خاتون وہی پر بے ہوش ہوگی۔اس معاملے متاثرہ حاملہ خاتون کے شوہر نے سرکاری اسپتال کے انتظمیہ  اور سیکوریٹی اہلکار کے کمپنی کے ذمہ داران سے اس خاتون سیکوریٹی اہلکار کی شکایت  کی تو اُلٹا ان ذمہ دارن نے اپنے ہی خاتون سیکوریٹی اہلکار کی تعرےفےں کی اور متاثرہ حاملہ خاتون کے شوہر کی تمام شکاےتوں کو سر ے سے نظر انداز کردےا۔اس پس منظر مےں شےام نگر علاقہ مےں لوگوں کی بھےڑ جمع ہونے لگی۔ علاقہ کے لوگوں نے متاثرہ حاملہ خاتون کے شوہر کو مشورہ دےا کہ وہ سماجی و سےاسی تنظےموں کے ذمہ داران سے رابطہ کرےں ۔ متاثرہ خاتون کے شوہر نے ونچےت بہوجن آگھاڑی کے رےاستی ترجمان فاروق احمد سے بذریعہ فون پر رابط کرکے تما م واقعہ کی تفصیلات سے واقف کروایا۔

اس معاملے میں ونچت بہوجن آگھاڑی کےریاستی  ترجمان فاروق احمد نے  آگھاڑی کے شہر صدر ایوب  خان کو ہدایت دی کہ وہ اپنے وفد کے ساتھ فورا ً شیام نگر اسپتال میں جا کر متاثرہ خاتون کو  علاج کےلئے شہر کے سرکاری اسپتال میں داخل کروائے۔اس معاملے ونچےت بہوجن آگھاڑی کی ٹےم شیام نگر اسپتال میں پہنچ کر متاثرہ حاملہ خاتون کو اےک اےمبولنس کے ذرےعہ سے سرکاری اسپتال میں زیر علاج کےلئے روانہ کےا۔سرکاری اسپتال میں  متاثرہ حاملہ خاتون کا میڈیکل چیک اپ بھی کیاگیا۔

اس معاملے میں ںمتاثرہ خاتون کے شوہر نے شیام نگر اسپتال انتظامیہ اور سیکوریٹی اہلکار کے خلاف میں قانونی کاروائی کرنے کی بات کہی۔ شیام نگر اسپتال میں زیر علاج دیگر مریضوں نے بھی اسپتال انتظامیہ و سیکوریٹی اہلکار کی جانب سے زدوکوب کئے جانے و ذہنی تکالیف دیئے جانے کی شکایت   کی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔