• 425
    Shares

ناندیڑ:23 جولائی۔( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ ضلع میں مسلسل بارش جاری ہے ۔ اسی طرح گوداوری ندی جن جن اضلاع سے گزر رہی ہے ان اضلاع میں بھی مسلسل موسلادھار بارش ہو رہی ہے ۔اس لیے گوداوری ندی کا پانی گال آمیز ہو گیا ہے ۔یہ ندی ناندیڑ کے وشنوپوری ڈیم میں پہونچتی ہے۔

اسلئے ٹیم کا پانی بھی گندا اور گال آمیز ہو گیا ہے۔ شہر کو پینے کا پانی وشنوپوری ڈیم سے پہنچتا ہے اس لیے نلوں کو بھی خراب پانی آرہا ہے جس سے بیماری کے پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔چنانچہ میونسپل کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی چھان کر ابال کر پیئیں۔واضح ہو کہ علاقہ مراٹھواڑہ کے سبھی اضلاع کے علاوہ وہ ناسک‘دھولیہ اضلاع میںموسلادھاربارش ہورہی ہے ۔اورگوداوری ندی ناسک‘اورنگ آباد ‘ جالنہ اضلاع سے گزرتی ہے۔

 

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔