ناندیڑکی معروف ماہر امراض نسواں ڈاکٹرقمرسلطانہ کو مراٹھواڑہ بھوشن ایوارڈ
ناندیڑ:16ڈسمبر ۔(ور ق تازہ نیوز)شہر ناندیڑ کی معروف ڈاکٹر قمرسلطانہ(ماہرامراض نسوان) کوونیتاویکاس بہوادیشیہ مہیلا منڈل ناندیڑکی جانب سے سال 2018 کےلئے مراٹھواڑہ بھوشن ایوارڈ سے نوازاگیاہے ۔انھیں یہ ایوارڈ شعبہ طب میں 35سالہ عمدہ خدمات انجام دینے کے عوض دیاگیاہے ۔ ڈاکٹرقمرسلطانہ گزشتہ 35سالوں سے خواتین مریضوں کاعلاج معالجہ کرتی ہیں انھوں نے س عرصہ میں بڑی تعداد میں خواتین کی نارمل ڈیلیوری (زچگی) کی ہیں وہ ہمیشہ نارمل ڈیلیوری کوہی ترجیح دیتی رہی ہیں ۔ انھوںنے غریب مریضوںکوکافی سہولت بھی دی ہےں اور آج بھی یہ کار خیر جاری ہے ۔ شہر کے ڈاکٹرلین میں”قمراسپتال“ ہیں جہاں وہ مریضوں کاعلاج کرتی ہیں۔