ناندیڑکی مختصرخبریں پڑھئے
اسکولوں کودیوالی تعطیلات 5نومبرتا24نومبر
ناندیڑ:23اکتوبر ۔(ورقِ تازہ نیوز)محکمہ تعلیمات ضلع پریشد ناندیڑ کے مراسلہ مورخہ 6جون 2108 کے مطابق اس برس اسکولوں کو دیوالی تعطیلات 5نومبر تا24نومبر رہیںگ ی ۔ 25 نومبر کواتوار کوعام تعطیل ہوتی ہے اس لئے اسکول 26نومبر کو کھلیں گے۔
29نومبر کو ضلع ناندیڑ منصوبہ بندی کمیٹی کااجلاس
ناندیڑ:23اکتوبر ۔(ورقِ تازہ نیوز)29نومبر کو ضلع ناندیڑ منصوبہ بندی کمیٹی کااجلاس مہاراٹر کے ویر ماحولیات و ناندیڑ ضلع رابطہ وزیر رام داس کدم کی صدارت میں ہورہا ہے ۔ اجلاس دوپہر ساڑھے بارہ بجے ضلع کلکٹرآفس احاطہ کے نیوجن بھون میں رکھاگیاہے ۔اس سے قبل یہ اجلاس 28اکتوبر کوہوناتھا لیکن بعد ازیں اس کو 29نومبر کو منعقد کرنے کافیصلہ کیاگیا ۔
111سال قدیم مکھیڑ کے گﺅرکھشن سوسائٹی کو ایک کروڑ کی مالی امداد
مکھیڑ:23اکتوبر ۔(ورقِ تازہ نیوز) مکھیڑ میں 1907ءسے قائم گﺅرکھشن سوسائٹی کو حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں ۔ گﺅرکھشن عمارت کی تعمیر کا افتتاح 22اکتوبر کو مہاراشٹر کے وزیر تحفظ مویشیانن مادھو جانکر کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اسی گﺅرکھشن نے 111 سال تک گائیوں کے تحفظ کا کام انجام دیا ہے ۔