ناندیڑ:کیونکہ قلعہ علاقہ میں لڑکیوں کیساتھ مسلمان چھیڑچھاڑکرتے ہیں‘بی جے پی لیڈرشریمتی سوڈی کاالزام
ناندیڑ:15ڈسمبر ۔(ور ق تازہ نیوز)ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کی اپوزشن لیڈر گرپریت سنگھ سوڈی نے آج میونسپل کمشنر کوایک میمورنڈم دیا جس میں کہاگیا کہ وزیرآباد علاقہ میں موجود مسابقتی اسٹیڈی سنٹر اورر ڈاکٹررام منوہر لوہیا لائبری کو قدیم شہر کے قلعہ میں منتقل کئے جانے کی اطلاع ملی ہے لیکن اس علاقہ میں سنٹرو لائبری کو منتقل نہ کریں کیونکہ یہاں کی سڑکیںتنگ ہیں اور مسلم آبادی ہے جہاں پر لڑکیوں کے ساتھ چھیڑچھاڑہوسکتی ہے ۔ شریمتی سوڈی کے اس مطالبہ کے بعد مسلمانوں میں کافی ناراضگی و برہمی پائی جاتی ہے ۔ جس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ وہ مسلمانوں بالخصوص مسلم نوجوانوں کوغنڈہ عناصربتانے کی کوشش کررہے ہیں۔ آج ۱15ڈسمبر کو میونسپل کارپوریشن کی بی جے پی کی کارپوریٹر اپوزشن لیڈر شریمتی گورپریت سنگھ سوڈی نے اپنے لیٹرہیڈ پر میونسپل کمشنر کو میمورنڈم دیا ہے جس میں کہاگیا کہ وزیر آباد کے تروڑیکر مارکیٹ میں واقع ڈاکٹررام منوہر لوہیا لائبری و مسابقتی امتحان رہنمائی مرکز کو قلعہ علاقہ میں منتقل کئے جانے کیلئے سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں جس سے طلباءمیں بے چینی پائی جاتی ہے ۔قلعہ کی سمت جانیوالی سڑک کافی تنگ ہے ا س کے علاوہ قلعہ علاقہ میں مسلم آبادی کافی زیادہ ہے ۔ اسلئے رات کے اوقات طالبات کےلئے یہ علاقہ مناسب نہیں ہے ۔ا س علاقہ میں لڑکیوں کے ساتھ چھیڑچھاڑہوسکتی ہے۔ اسلئے منتقلی کو منسوخ کرتے ہوئے قدیم مونڈھا کے مہاراجہ رنجیت سنگھ مارکیٹ میں کی جائے ۔ شریمتی سوڈی نے میمورنڈم میں واضح طور پر لکھا ہے کہ قلعہ مسلم آبادی والاعلاقہ ہے یہاں لڑکیوں کے ساتھ چھیڑچھاڑہوسکتی ہے ۔جس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ وہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کارپوریشن انتظامیہ کو بتارہے ہیں کہ مسلمان غنڈہ عناصر ہیں وہ لڑکیوں و خواتین کی عزت نہیں کرتے ہیں۔شریمتی سوڈی کامیمورنڈم آج جیسے ہی سوشل میڈیاپروائرل ہوا مسلمانوں میں ان کے تئیں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ اس طرح سے وہ دو سماج میں کشیدگی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔