ناندیڑ:6 مارچ (ورق تازہ نیوز) ناندیڑضلع میں چار دنوں سے مسلسل کورونا پازیٹیوکیسز میں اضافہ جاری ہے اور جاریہ سال میں بڑی تعداد میں پازیٹیو معاملے پائے جارہے ہیں ساتھ ہی روزانہ نیاریکارڈ بن ر ہا ہے ۔

آج بروز ہفتہ ناندیڑضلع میں سال 2021کے سب سے زیادہ پازیٹیومعاملے درج کئے گئے ہیں۔جبکہ دیگلورشہر کے سدھارتھ نگر کی معمر خاتون کی موت ہوگئی۔

سیول سرجن ناندیڑ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں آج 1318 افراد کی رپورٹ موصول ہوی جن میں ایک ہزار60 افرادکی رپورٹ نیگیٹو رہی اور 150 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ۔

ان 150 مریضوں میں سے ناندیڑ شہری حدود میں 98 مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں۔یہ خبر ناندیڑ کیلئے باعث تشویش ہے جو آئندہ دنوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔