BiP Urdu News Groups

ناندیڑ:20نومبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں دیوالی کے بعد آج کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ورنہ روزانہ 30تا 40کے درمیان ہی نئے پازیٹیو مریض مل رہے تھے لیکن آج شام موصولہ رپورٹ کے مطابق ناندیڑضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔آج جمعہ 20 نومبر کورونا رپورٹ کے مطابق ضلع میں 37 کورونا سے متاثرہ افراد کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ جبکہ 76 افراد کے متاثر ہوئے ہیں ان میں سے 41 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اوراور 35 اینٹیجن کٹس ٹیسٹنگ میں پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

 

آج آر ٹی پی سی آر کے معائنے میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود کے علاقوں میں 40 اور نائیگاوں میں 1 اس طرح کل 41 پازیٹیو معاملے سامنے آئے جبکہ اینٹیجن ٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود کے علاقوں میں 18 ، اردھاپور میں 3 ، کنوٹ میں 1 ، لوہا میں 1 ، ناندیڑ دیہی میں 3 ، بھوکر میں 5 ، مکھیڑ میں 3 اور نائگاو¿ں میں 1 مریض پازیٹیو پایاگیا۔آج ایک بھی متاثرمریض کی موت نہیں ہوئی ۔