ناندیڑ:کھڑکپورہ مارپیٹ معاملے میں پانچ ملزمین کو پولس کسٹڈی

1,868

ناندیڑ:25 /مارچ۔ ( ورقِ تازہ نیوز)کھڑک پورہ میں نائب متولی پر جان لیوا حملے کے معاملے میں وزیرآباد پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرنے کے بعد آج فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نے ان پانچوں کو 31 مارچ 2023 تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا۔23 مارچ کی شام شیخ شمیم شیخ اسحاق پر کچھ لوگوں نے کھڑک پورہ علاقہ میں جان لیوا حملہ کیا۔ اس معاملے میں وزیر آباد پولس اسٹیشن میں جان لیوا حملہ اور تاوان کے مطالبے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

وزیرآباد کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر دتاترے منٹلے اس جرم کی تفتیش کر رہے تھے۔ وزیرآباد پولیس نے اس معاملے میں حملہ آوروں مرزا شبیر بیگ غفار بیگ، مرزا سکندر بیگ غفار بیگ، راہول نتیا نند بھگت، سید جہانگیر سید صابر، چندراموہن سنیل ڈونگرے کو گرفتار کیا ہے۔ اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر دتاترے منتالے اور ان کے ساتھی پولیس افسران نے حملہ آوروں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کورٹ نے پانچوں حملہ آوروں کو 31 مارچ 2023 تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔