ناندیڑ:8 مارچ(ورق تازہ نیوز)آج یوم خواتین کے موقع پر لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں بھاگیہ نگر پولس کی طرف سے گرفتار کرنے کے بعد ایک ٹیچر کو ایک دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔شہر کے ایک کوچنگ کلاسیس میں زیرتعلیم 12سالہ لڑکی کے ساتھ وہاں کے معلم نے غیر اخلاقی حرکت کی تھی۔ جس کی اطلاع والدین کو ملنے پر انھوں نے فی الفور بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن پہنچ کراسکی شکایت درج کروائی۔

پولیس انسپکٹر سدھاکر اڈے نے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کی اورمعلم کے خلاف پوکسو اور تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت فوری طور پر مقدمہ درج کیا۔اس معاملے کی تفتیش انسپکٹر وشال بھوسلے کررہے ہیں۔انسپکٹر بھوسلے نے معلم ستیش نرنگلے کو پوسکو عدالت میں پیش کیا ۔اور پولس کسٹڈی کامطالبہ کیا ۔جج نے فی الفور ملزم کو ایک دن کی پولس ریمانڈ دے دی ۔