ناندیڑ:25 فروری (ورق تازہ نیوز)ودربھ کے کچھ اضلاع میںکورونا کی وباءتیزی سے پھیلی ہوئی ہے اوریہاںمریضوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گی ہے ۔اس کے پیش نظر ناندیڑ ضلع انتظامیہ نے ودربھ سے ناندیڑ ضلع میں داخل ہونے والے مسافروں کی حدگاوںاورماہور کی سرحد پر کورونا جانچ شرو ع کردی ہے۔ خانگی اور عوامی گاڑیوں سے داخل ہونے والوں کی یہاں پرہی کورونا جانچ کی سہولت مہیاکروائی گئی ہے اوررپورٹ نیگٹیورہی تو ضلع میںداخلہ دیاجارہا ہے ۔

ناگپور‘چندرپور‘گڑچرولی ‘ایوت محل‘امراوتی ‘اکولہ ‘واشیم ‘ بلڈانہ ‘بھنڈارہ ‘گوندیا‘وردھا اضلاع میں کورونا کاکافی پھیلا بڑھ گیا ہے ۔ اسلئے پربھنی ضلع انتظامیہ تو ان گیارہ اضلاع کے افراد کوانکے ضلع میں داخلہ پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ جبکہ ناندیڑ ضلع انتظامیہ نے ایساکوئی حکم نامہ ابھی تک جاری نہیں کیا ہے ۔اس طرح کی اطلاع ڈاکٹر وپن اٹنکر ضلع کلکٹر نے دی ہے ۔

ناندیڑ ضلع سے امراوتی اوراکولہ ضلع میں جانے والی ایس ٹی بسوں کیلئے ہفتہ اور اتوار ان دو دنوںکیلئے یہاں کے انتظامیہ نے پابندی عائد کردی ہے جبکہ ناندیڑضلع میں اس طرح کی کسی بھی گاڑیوں پرپابندی عائد نہیں کی گئی ہے البتہ صرف ودرھ سرحد پرجانچ مہم شروع کی گئی ہے ۔ جس کے مطابق عمرکھیڑاور حدگاوں تعلقوں میں سرحدوں پر جانچ ناکے شروع کئے گئے ہیں ۔ جہاں پرطبی عملہ کارگرد ہے اورتمام مسافروں کا اینٹی جن ٹیسٹ کیاجارہاہے اوررپورٹ نیگیٹیوآنے پر داخلے کی اجازت دی جارہی ہے ۔