ناندیڑ:کورونا کے مشتبہ مریض کی حمایت نگر کے دیہی اسپتال میںمنتقلی
ناندیڑ:12مارچ۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے دیہی اسپتال میں سعودی عرب سے واپس آئے حمایت نگرتعلقہ کے موضع جل گاوں کے کوروناوائرس کے مشتبہ مریض کو آج 12 مارچ کو وارڈ میںداخل کیاگیا ہے ۔
اس طرح کی اطلاع میڈیکل سپرنٹندنٹ ڈٰ ی ڈی گائیکواڑ نے دی ۔دریںاثناءعوام سے باخبررہتے ہوئے احتیاطی اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔آج ناندیڑ کے وارڈ میںداخل کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کو تحفظ کیلئے حمایت نگر کے دیہی اسپتال میں منتقل کیاگیا ہے۔یہ نوجوان سعودی عرب سے ناندیڑ آیا تھا اورناندیڑ کے وارڈ میں دو دنوں تک داخل تھا اور اب حمایت نگر منتقل کرنے کی اطلا ع ڈاکٹر نے دی ہے ۔حمایت نگر کے دیہی اسپتال میں بنیادی سہولیات نہیں ہے ایسے میں مشتبہ مریض کوناندیڑ سے حمایت نگر روانہ کرنا ہے سمجھ سے باہر ہے