ناندیڑ:22مارچ(ورق تازہ نیوز)شہرو ضلع میں کورونا کی وباءتیزی سے پھیل رہی ہے اور ہرشہری اس بیماری سے پریشان ہے ۔ ایسے میں چوربھی کافی سرگرم ہوگئے ہے اورضلع میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔ جس سے پولس کی گشت اورکاروائی پر سوالیہ نشان لگایا جارہا ہے ۔گھروں میں چوری کے علاوہ موٹرسائیکل اور مندروں کو بھی چور اپنا نشانہ بنارہے ہیں ۔

لوہا ‘حمایت نگر ‘مال کولی میں موٹرسائیکل چوری ‘گھر وں میں چوری اور مندر میں بھی چوری کی وارداتیں رونما ہوئی ہیں۔ جس میں تقریبا دیڑھ لاکھ روپیوں کامال چوری ہوئی ۔ لوہا کے تحصیل آفس دفتر کے سامنے والے سنگیتا رمیش منڈے کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہونئے اور یہاں سے 62ہزار کے سونے چاندی کے زیورات چوری کرلئے گئے ۔

لوہا پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ مزید تفتیش پی آئی جئے بھاےے کررہے ہیں۔ کچھ دن قبل نائیگاوں علاقہ کے مارواڑی علاقہ ناتھوبا مندر میں چوری کی کوشش کی تھی

لیکن دیہاتیوں نے دو چوروں کوپکڑ لیا ۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ حمایت نگر تعلقہ کے پاروا دیہات میں مہادیو مندر میں بھی چوری میں دان پیٹھی سے 25 ہزا ر روپے چوری کرلئے ۔پولس نے مقدمہ درج کردیا ہے جس کی تفتیش جاری ہے ۔مال کولی کے موضع ساورگاوں نصرت میں دیوراو وشوناتھ کدم کے مکان میںچوروں نے داخل ہوکر کپڑوں کاسوٹ کیس‘سونے چاندی کیے زیورات سمیت 44 ہزار کامال چوری کرلیا۔