ناندیڑ:7اپریل(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورونا کامرض تیزی سے بڑھتا جارہا ہے ایسے میں کورونا ٹیکہ اندازی مہم بھی چلائی جارہی ہے ۔ فی الحال 45سال سے زائد عمر کے افرادکوکورونا ٹیکہ دیاجارہا ہے۔ناندیڑ ضلع میں اب تک ہزاروں افراد نے کوورونا ویکسین لی ہے اور تمام سرکاری اسپتالوں و میونسپل کارپوریشن کے اسپتالوں میں ٹیکہ اندازی مراکز بنائے گئے ہیں۔دوسری جانب عوام کو ٹیکہ لینے کےلئے راغب کرنے کیلئے ضلع میں سرکاری افسران کوشش کررہے ہیں۔

آج میونسپل کمشنر ڈاکٹرسنیل لہانے نے شہرکی مختلف تجارتی تنظیموں کے ذمہ داران کے ہمراہ کارپوریشن میں اجلاس طلب کیاتھا ۔اس موقع پرانھوں نے تنظیموں کے ذمہ داران سے کہا کہ اگرانکی عمر 45سال سے زائد ہے تو فی الفور کورونا ویکسین لیں اوراپنے فرم میں کام کرنے دیگر ملازمین کودلوائیں۔

اجلاس میں صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر بودھنے ‘ پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے نریش لالوانی‘ کپڑا بیوپاری ایسوسی ایشن کے صدرگنیش مہاجن‘ ادویات ایسوسی ایشن کے صدراشوک گنجیوار‘ بھاجی پالہ ایسوسی ایشن کے صدر جاوید باغبان ‘ پھل فروخت ایسوسی ایشن کے صدر مجیب باغبان ‘ آٹو رکشہ سنگھٹنا کے احمدبابا باغ والے ‘ویجناتھ دیشمکھ]‘عبدالحبیب باغبان ‘ فاروق بدویل‘ حفیظ باغبان ‘عبدالرشید موجود تھے۔