Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑکورونا لاک ڈاون:تین دوکانیں سِل‘21ہزارکاجرمانہ

shop 1ناندیڑ:15جولائی( ورق تازہ نیوز)ضلع کلکٹرڈاکٹرویپن اٹنکر نے ناندیڑضلع میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کےلئے ناندیڑضلع مین 13جولائی سے کرفیو نافذ کیا ہے ۔ جس پر سختی کے ساتھ عمل آوری کی ہدایت دی گئی ہے۔ میونسپل کمشنر ڈاکٹر سنجے لہانے نے انکے حدود کارکردگی کے سابقہ چھ دستے اور کرفیو کے دوران پندرہ اس طرح 21 کورونا کنٹرول دستے تشکیل دئےے ہیں ۔فی دستہ میںچار ملازمین کو نامزد کیاگیا ہے۔

کرفیو کے دوران بھی دوکانیں کھلی رکھنے پر تروڑازونل دفتر 1 کے تحت سانگوی میں شیوا ٹریڈئنگ کمپنی کے پانی فلٹرو کرانہ دوکان کوسیل کردیاگیا ۔زونل دفتر نمبر 3 گنیش نگر کے حت ارویند نگر میں شیلڈ کمپیوٹر شاپی و نظام کالونی کے بیسٹ بکرا مٹن شاپ کو بھی سیل کردیاگیا ۔ سوشل ڈسٹنسینگ پرعمل آوری نہ کرنے‘چہرے پر ماسک نہ لگانے پر زونل دفتر 1نے 28 افراد سے تین ہزار900 روپے‘ زونل دفتر نمبر 3 نے 163افرادسے 16,300 روپے ] زونل دفتر نمبر4 وزیر آباد نے 8افراد سے1500 روپے جرمانہ وصول کیاگیا ۔اس طرح دن بھر میں 186افراد سے 21,700 روپے کاجرمانہ وصول کیاگیا ۔ مذکورہ کاروائی ڈاکٹرسنیل لہانے کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ولاس بھوسی کر ‘ڈپٹی کمشنر سدھیر انگولے‘کی زیر قیادت اسسٹنٹ کمشنرسنجے جادھو ]اسسٹنٹ کمشنر راجیش چوہان ‘پرکاش گچے کے دستے کے ملازمین نے انجام دی ۔