ناندیڑکورونانیوز:آج 31اگست کو اموات اور پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

1

ناندیڑ:31اگست۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورونا سے ہلاک ہونے و الوں کی تعداد میں ریکارڈ تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ آج31 اگست کو زیر علاج دس پازیٹیو مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔جبکہ نئے پازیٹیو کیسز میں بھی ریکارڈ تعداد میں اضافہ ہو ا ہے۔جبکہ آج 189 متاثرین کو صحت یاب ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

آج شام ساڑھے چھ بجے موصولہ رپورٹ کے مطابق ناندیڑضلع میں دس متاثرین فوت ہوئے ہیں جن میں وسنت نگر تانڈا تعلقہ عمری کا85سالہ شخص‘ پسور تعلقہ مکھیڑ کا52سالہ شخص‘ حدگاوں کا 85سالہ شخص‘ مکھیڑ کی 45سالہ خاتون‘ مگن پورہ ناندیڑ کا65سالہ شخص‘ بھوسی تعلقہ بھوکر کا66سالہ شخص‘تامسہ تعلقہ حدگاوں کا56سالہ شخص‘ گوکل نگرناندیڑ کی 65سالہ خاتون ‘ پروانہ نگر ناندیڑ کا65سالہ شخص‘ اوررساور گاوں دیگلور کا 55سالہ شخص شامل ہیں۔

آج 1328 سویب نمونوں کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 959 رپورٹ منفی رہے اور 290 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ۔ جس میں ناندیڑ شہری حدود میں آج بھی سب سے زیادہ 194 پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر تعلقوں اور پڑوسی اضلاع کے کچھ مریض ہیں۔ ضلع میں مہلوکین کی تعداد اب 229 اور متاثرین کی مجموعی تعداد 6715ہوگئی ہے ۔ فی الحال 1881مریض زیرعلاج ہیں ۔