Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ:کورونامتاثرین کی تعدادمیں کمی کے پیش نظرجلد ہی خانگی کوویڈکئیرسنٹرس بند ہوں گے

ناندیڑ:16 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں نئے کورونا پازیٹیومعاملات میںکمی آئی ہے اور اموات کی شرح بھی کم ہوئی ہے ۔ اسلئے سرکاری دواخانہ مںتقریبا دو سو بیڈ خالی ہیں ۔اب حالات تبدیل ہورہے ہیں اسلئے خانگی کوویڈ کئر سنٹرس کو بند کی تیاری ضلع انتظامیہ کررہا ہے ۔گزشتہ دو ماہ میںناندیڑضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کافی اضافہ تھا اسلئے ضلع انتظامیہ نے سرکاری ااسپتال کے علاوہ خانگی کوویڈ کیئر سنٹرس بھی شروع کئے تھے ۔

اکتوبرسے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے اور شرح اموات بھی کم ہوئی ہے ۔ اب ضلع میں کورونا کے حالات کنٹرول میں ہے ۔ اس طرح کی اطلاع ضلع کلکٹر ڈاکٹروپن اٹنکر نے دی ہے ۔ خانگی کوروناکیئر سنٹرس کے ذمہ دار ڈاکٹرس کے ہمراہ ضلع کلکٹر نے اجلاس منعقد کیااورتبادلہ خیال کیا۔نئے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے اسلئے خانگی کوویڈ کیئر سنٹر اب بند ہونے پرہیں ۔