ناندیڑکورونابریکینگ نیوز:کمبہار ٹیکڑی علاقہ میں ایک اور مریض ملا‘کربلا کی چھ ماہ کی بچی ڈسچارج
ناندیڑ:2 جون: (ورق تازہ نیوز)ناندیڑ میں آج صبح لوہار گلی کے دو کمسن بچوں کی کورونارپورٹ پازیٹیو آئی تھی جس کے بعد آج دوپہر میں ناندیڑ کے کمبہار ٹیکڑی علاقہ میں رہنے والے ایک شخص کی رپورٹ بھی پازیٹیوآئی ہے ، جس کی عمر 38سال ہے ۔ناندیڑمیںاب تک 152 افراد کورونا کاشکار ہوئے ہیں جن میں 8افراد کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 121افراد نے کروناکوشکست دی ہے اس طرح آج شام پانچ بجے تک ناندیڑضلع میںصرف 23 مریض زیرعلاج ہے۔
آج کنوٹ کے گوکند ا میں بھی ایک مریض صحت ہوکر گھرچلاگیا ہے ۔جبکہ ناندیڑکربلاکی چھ ماہ کی معصوم بچی کی رپورٹ آج نیگیٹیو آئی ہے اسکے والدین کی رپورٹ بھی نیگیٹیو رہی اسلئے بچی کو ڈسچارج کردیاگیا ہے