Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑکورونابریکینگ نیوز:شہر میں کورونا کادھماکہ‘ایک ہی دن میں23 نئے کورونا مریض ملنے سے شہریان میں ہلچل

IMG_20190630_195052.JPG

img-20200602-wa01868822564884101667844.jpg

ناندیڑ:3جو ن: (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع شہر کے اتوارہ‘دیگلورناکہ ‘شیواجی نگر نئی آبادی کے علاوہ تعلقہ مکھیڑ اور دیگلور میں آج 3جون بدھ کو جملہ 23نئے کورونا پازیٹیومریض ملنے سے شہریان میںخوف ووحشت کی نئی لہر دوڑ گئی ہے ۔ گورنمنٹ کالج وجنرل اسپتال وشنوپوری ناندیڑ کے سول سرجن کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کی رپورٹ کے مطابق شہر کے اتوارہ میں ایک 41سالہ خاتون اور مکھیڑ تعلقہ کے بھینڈے گاوں میں ایک 21سالہ نوجوان کے سویپ کی طبی جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی تھی ۔ بھینڈے گاوں کے مریض کو مکھیڑ کے سرکاری اسپتال میںشریک کیاگیا جبکہ اتوارہ کی مریض ک ناندیڑ کے سرکاری دواخانہ میں علاج کیاجارہا ہے ۔

آج ہی 3جون کوڈاکٹرنیل کنٹھ بھوسیکر سیول سرجن سرکاری دواخانہ ناندیڑ کی کورونا طبی جانچ کی رپورٹ میں کورونا سے متاثر 21 نئے مریضوں کو کورنا سے متاثر بتایاگیا ہے ۔ اس طرح ایک ہی دن میں جملہ 23نئے مریض ملنے سے ناندیڑ شہر اور ضلع کے عوام میں کافی تشویش اور خوف پایاجارہا ہے ۔ لیکن اسی کے ساتھ یہ بھی اچھی خبر دی گئی کہ آج ہی ڈاکٹرشنکرراوچوہان گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری اورپنجاب بھون یاتری نواس میںزیرعلاج دو مریضوں کی صحت سدھرنے پرانھیں ڈسچارج کردیاگیا ہے ۔ اب تک 175مریضوں میں 124مریضوں کوچھٹی دی گئی ہے ۔ جبکہ 43مریضوں کاعلاج جاری ہے ۔ان میں 3 مریضون میںدو خاتون مریض ہیں جن کی عمریں52اور 65سال ہیں ۔ایک مرد مریض کی عمر 38سا ہیں۔تمام تین مریضوں کی حالت نازک ہے۔

آج ملے 23مریضوں میں سے ایک خاتون مریض عمر 35سال ساکن آمداپور تعلقہ دیگلور اور ایک مرد مریض عمر 21سال ساکن بھینڈے گاوں تعلقہ مکھیڑ ہے۔ دیگر 21کورونامریض کا تعلق دیگلور ‘اتوارہ ‘شیواجی نگر نئی آبادی سے ہے ۔ جن میں پندرہ مرد ہیں ۔ان کی عمریں4سال ‘9‘10‘14‘ 15 ]18 ‘20‘30‘ 22‘ 25 ‘ 27 ‘ 30 ‘34اور 45سال ہے ۔ چھ خاتون مریضوں کی عمر 5سال ‘16 ‘ 8 ‘ 30 ‘32 ] ارو 35سال ہے ۔ان تمام مریضوں کی حالت مستحکم ہے ۔ مورخہ 2جون کو 267سویپ معائنہ کےلئے روانہ کئے گیے تھے جن میں 238 کی رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔

باقی ماندہ 19 رپورٹیں آج شب تاخیر سے ملنے والی ہیں ۔ 3 جون کو 111سویپ جانچ کیلئے روانہ کئے گئے ہیں ۔ جن کی رپورٹ مورخہ 4جون کی صبح تک ملنے کی توقع ہے ۔جملہ 175مریضوں میںسے 8 کی موت ہوچکی ہے اب تک 124مریضوں کوچھٹی دے دی گئی ہے ۔جب سے ضلع میں دوکانوںاورکاروبارات کوصبح نو تاشام پانچ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گی ہے دوکانوں ‘سڑکوں اور گلیوں میں لوگوں کی بڑی تعداد ایک جگہ ٹھہری ہوئی دیکھائی دے رہی ہے ۔ 80فیصد لوگ بغیر ماسک کے آزادنہ طور پر گھوم رہے ہیں ہر جگہ سماجی دوری کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔ بعض دوکانیں کاروبار ‘اورشاپنگ کامپلکس شام پانچ بجے کے بعد بھی بیوپار کررہے ہیں ۔حالانکہ پولس گشت کررہی ہے لیکن کچھ نہیں کرپارہی ہے ۔ اگر آئندہ چند دنوں تک یہی صورتحال رہی توناندیڑ شہر میں بڑی تعداد میں لوگ کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں۔