Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑکورونابریکینگ نیوز:آج 14اگست کوبھی اموات کاسلسلہ جاری‘پازیٹیو کیسزبھی100 سے زائد

ناندیڑ:14 اگست۔(ورق تازہ نیوز)کورونا وائرس کی وباءناندیڑضلع کے تمام تعلقہ جات میں پھیل چکی ہے اور متاثرین کی تعداد میںروزانہ سینکڑوںکی تعداد میں اضافہ ہورہاہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
آج 14 اگست کو ناندیڑضلع میں 6 متاثرین کی ا س خطرناک وباءسے موت ہوئی ہے۔ جس میں کنوٹ کے شنیوار پیٹھ کا50 سالہ مرد‘نندی گرام سوسائٹی ناندیڑ کا53سالہ مرد‘ شیواجی نگر مکھیڑ کا60سالہ مرد ‘ ونجار واڑی تعلقہ نائیگاوں کا60 سالہ مرد‘ لوہا کی 55 سال کی خاتون اور جام تعلقہ مکھیڑ کا65سال کامرد شامل ہے ۔
آج 830 سویب نمونوںکی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں 700 نیگیٹیورہے اور 116 پازیٹیو نمونے آئے ہیں۔ اس طرح اب متاثرین کی مجموعی تعداد 3815 اور مہلوکین کی تعداد 140 ہوگئی ہے ۔ اور آج 108 متاثرین کوصحت یاب ہونے کے بعدگھر روانہ کیاگیا ہے ۔

corona update