ناندیڑکوبی جے پی کاوزیررابطہ ملے گا:چکھلی کر

25

ناندیڑ:3 جولائی(ورق تازہ نیوز)بی جے پی لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ریاست میں مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت کاخاتمہ کرکے انکے لیڈران کوگھر بیٹھادیاہے۔اور اس یقین کا اظہار کیاکہ آئند ہ دنوں میں ناندیڑضلع کو بی جے پی کا وزیررابطہ ملے گا۔ گزشتہ ڈھائی سالوں میں شہرکی ترقی نہیں ہوسکی اسلئے اب بلدی انتخابات کو ذہن میں رکھ کر ہی شہر میں گڑھے کھودنے کا کام کیا جا رہا ہے۔

ا س طرح انھوں نے کانگریس پر شدید تنقید کی ہے۔ر یاست میںنئی حکومت کی تشکیل کے بعد آج صبح رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کرممبی سے ناندیڑپہنچے ۔اس موقع پر بی جے پی نے انکا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر وہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پردیہی ضلع صدر وینکٹ راو گوجے گاونکر ‘کشور دیشمکھ‘پردیش رکن پرنیتادیورے ‘پروین سالے‘وجئے گمبھرے بھی موجود تھے۔رکن پارلیمنٹ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت میں کہاکہ اس سے قبل وزیراعلٰی کی کرسی کےلئے سیاسی لیڈران نے پیٹھ میں خنجر گھونپاتھا۔لیکن اس مرتبہ دیویندر فڑنویس نے اپنادل بڑا کیااور ایکناتھ شندے کو وزارت اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھایا ۔