ناندیڑ:کل مہاتما پھلے وساوتری بائی کی مجسمے کی راجستھان کے وزیراعلیٰ کے ہاتھوں نقاب کشائی واستقبال
ناندیڑ:یکم جنوری(ورق تازہ نیوز) مہاتما جیوتی با پھلے و ساوتری بائی پھلے کے مجسمے کی نقاب کشائی 3جنوری کو راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے ہاتھوں ہوگا اور اس موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدروممبر پارلیمنٹ اشوک چوہان کی موجودگی میں ان کا عظیم الشان پیمانے پراستقبال بھی کیا جائے گا۔ یہ اطلاع آج یہاں ناندیڑ ضلع کانگریس کے صدر گوند راو¿ شندے نے دی ہے ۔ واضح ہو کہ راجستھان کے وزیراعلیٰ کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اشوک گہلوت پہلی بار ناندیڑ تشریف لارہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس نے شہر کے مختلف علاقوں میں قومی شخصیات کے مجمسے ایستادہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ان وعدوںپر عمل کرتے ہوئے ایک ماہ قبل راجرشی شاہو مہاراج کے مجمسے کی نقاب کشائی کولہاپور کے شریمنت چھترپتی شاہو مہاراج کے ہاتھوں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد نئے سال کے آغاز پر ہی آئی ٹی آئی چوک میں بنائے ونصب کئے گئے مہاتما جیوتی با پھلے وساوتری بائی پھلے کے مجمسے کی نقاب کشائی کے پروگرام کا انعقاد ۳ جنوری کو دوپہر ۳ بجے کیا گیا ہے۔ یہ نقاب کشائی راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کے ہاتھوں و ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اشوک چوہان کی خصوصی موجودگی میں ہوگی۔ اشوک گہلوت کی ناندیڑ آمد کے موقع پر ناندیڑ شہر وضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے نوامونڈھا میدان میںشام ۶ بجے عظیم الشان استقبال کیا جائے گا۔ اس استقبالیہ پروگرام کی صدارت ریاستی صدر اشوک چوہان کریں گے جبکہ اس موقع پر گجرات کانگریس کے نگراں ممبرپارلیمنٹ راجیو ساتو، سابق وزیر ایم ایل اے مدھوکر راو¿ چوہان، سابق وزیر دلیپ راو¿ دیشمکھ، سابق وزیر ایم ایل اے عبدالستار، سابق وزیر ایم ایل اے بسوراج پاٹل، سابق وزیر ایم ایل اے ڈی پی ساونت، سابق وزیر ایم ایل اے امیت دیشمکھ، ایم ایل اے وسنت راو¿ چوہان، ایم ایل اے محترمہ امیتا تائی چوہان، سابق ایم ایل اے ایشور راو¿ بھوسیکر، روہیداس چوہان، ہنومنت راو¿ پاٹل بیٹموگریکر، مادھو راو¿ پاٹل جلگاو¿نکر، راو¿ صاحب انتاپورکر، ضلع پریشد صدر محترمہ شانتابائی جلگاو¿نکر، میئر محترمہ شیلاتائی بھورے سمیت مراٹھواڑہ کے دیگر موجودہ سابق ممبرانِ اسمبلی موجود رہیں گے۔