Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ:کلاسیک مینئس وئیر سمیت 7دوکانوں کے خلاف کارروائی

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ:22 مئی ۔(ورق تازہ نیوز)بغیر اجازت دوکانیں ودیگر کاروبارکھولنے والے تاجروں کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے دستہ نے آج بروز جمعہ کو بھی کاروائی کرکے جرمانہ وصول کیا ہے ۔

آج 4.4 ایور ٹیٹو اسٹیڈیو ‘ راج مال ‘ آنند نگر ‘ ہریش کمار ایم جی روڈ ‘ یش راج ڈریسیس ایم جی روڈ ‘ کابیل مینس ویر مہاویرچوک ] کلاسیک مینس وئیر وزیر آباد نے اجازت نہ ہوتے ہوئے بھی اپنی دوکانیں کھول کر رکھی تھی جبکہ النکار کراکری سری نگر ‘ ایم ایف موبائل شاپی‘ وزیر آباد ‘میں پانچ سے زائدافراد جمع تھے ۔

اسلئے کرونا وباءروک تھام دستہ نے مذکورہ سات دوکانوں کو فی کس پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔ مذکورہ کاروائی میونسپل کمشنر ڈاکٹر سنیل لہانے کی رہنمائی میں ڈپٹی کمشنر ویلاس بھوسی کر ‘ڈپٹی کمشنر سدھیر انگولے ‘دونوں دستہ چیف کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹرفرحت اللہ بیگ ‘اسسٹنٹ کمشنر راجیش چوہان‘ اسٹیڈیم مینجر رمیش چورے کے علاوہ دستہ میںشامل دیگر ملازمین نے انجام دی۔