ناندیڑ:4 مارچ۔ (ورق تازہ نیوز)خلیجی ملک بحرین میں کام کرنے کے بعد واپس ہندوستان آنے والا ناندیڑ ضلع کا نوجوان کروناوائرس کامشتبہ مریض پایا گیا ہے ۔ ناندیڑ کے شنکر راوچوہان سرکاری دواخانہ کے کرونا وائرس وارڈ میں شریک کیا گیا ہے ۔ لوہا تعلقہ کے کلے گاوں کا نوجوان کام کے سلسلے میں بحرین گیا تھا ۔

فی الحال بحرین میں کروناوائرس پھیلا ہوا ہے اور 50 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ۔اسی وائرس کے مدنظر نوجوان نے بھارت واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اتوار کے دن یہ نوجوان حیدر آباد پہنچا اور پھر ناندیڑ واپس آیا ۔ لیکن اسے سردی اور بخار آنے پر سرکاری دواخانہ میں داخل کیا گیا جہاں پر تشخیص کے بعد اس میں کرونا وائرس کی علامات پائی گئی ۔

مشتبہ مریض کو سرکاری دواخانہ کے خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔جانچ کیلئے نوجوان کے تھوک و دیگر نمونے حاصل کئے گئے جسے جانچ کیلئے روانہ بھی کردیا گیا ۔ یہ نوجوان بحرین سے واپس آیا ہے اسلئے ناندیڑضلع انتظامیہ میں تشویش پائی جاتی ہے ۔