ناندیڑ:کرسی پر بیٹھے میڈیکل اسٹور مالک کی ہارٹ اٹیک سے موت۔ ویڈیو دیکھیں
ناندیڑ:4/ اپریل ۔ (ورقِ تازہ نیوز)ہسپتال میں واقع ایک میڈیکل اسٹور کے مالک کی حرکت قلب پر حملے کے باعث موت ہوگئی ۔یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید بھی ہوا ہے۔
ناندیڑشہرکے ڈاکٹر لین میں واقع گروکرپا ہسپتال میں ایک میڈیکل اسٹور ہے جہاں کے مالک پون تاپڑیہ عمر 42 سال کل شب ساڑھے آٹھ بجے اپنے میڈیکل اسٹور میں کام کر رہے تھے اس وقت اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور کچھ ہی لمحے میں ان کی موت ہوگئی۔
شام کا وقت ہونے پر وہ کمپیوٹر پر کام کر رہے تھے اسی وقت انھیں سستی محسوس ہوئی اور کرسی پر ہی دیوار کے سہارے آرام کر رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑا۔وہاں دیگر ملازمین بھی موجود تھے مگر وہ بھی اپنے کاموں میں مصروف تھے۔
لیکن پون کرسی سی نیچے گر گئے جس کے بعد ملازمین نے انھیں اٹھاکر ڈاکٹر سے رجوع کیا ۔آئی سی یو داخل کیا گیا مگر انکی جان نہیں بچ سکی۔