ناندیڑ:11فروری ۔(ورق تازہ نیوز)دیپ نگراور بھاگیہ نگر سڑک کے درمیان واقع ایک کرانہ دوکاندار کی مشتبہ حالت میں موت ہوئی ہے۔یہ واقعہ بدھ کی دوپہر رونما ہوا ۔یہ تاجر نوجوان ہے اور اُس پرتیزدھاراسلحہ سے وارکئے گئے تھے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس پر کسی نے وارکیا ہے۔

پولس ذرائع سے ملی تفصیل کے مطابق ماروتی امباداس کونڈاوار 35سال کی دیپ نگر رو پر بھگیرتھ نگر کی سمت جانیوالے کارنر پرکرانہ دوکان ہے ۔لاک ڈاون ختم ہونے کے بعدانھوں نے دوکان حاصل کی تھی۔اور وہ دوکان کے اطراف میں ہی والدہ کے ساتھ قیام پذیرتھا ۔بدھ کودوپہروہ دوکان کے عقب میں پاٹیشن کے اندرجاکرخود پر تیز دھاراسلحہ سے و ار کیا جس میں گلے پرگہرازخم تھا ۔جس کے باعث اسکی موت ہوگئی