ناندیڑ:ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم شیخ سہیل گرفتار
ناندیڑ: عمری تعلقہ کے شندی میں کاولے گروجی سہکاری پاتھ سنستھان کے ڈکیتی کیس کے مفرور ملزمین اور مکوکا کے تحت ملزموں کا پیچھا کرکے برکت کامپلیکس علاقہ میں پکڑا گیا۔ یہ کارروائی لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے کی۔ یکم جنوری کو شنڈی میں وینکٹ اراو¿ پاٹل کاوالے غیر زرعی کوآپریٹیو پتھ سنستھا میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیاتھا۔
اس کیس میں مفرور ملزمان جن کے خلاف مقدمہ درج تھا اور کئی مقدمات میں وہ ملزمان ملوث تھے جن پر مکوکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہواتھا۔ لوکل کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر دوارکا داس چکھلیکر کی رہنمائی میں 10 فروری کو پی ایس آئی پانڈورنگ مانے اور ان کی ٹیم نے برکت کمپلیکس علاقہ سے شیخ سہیل شیخ رزاق عمر 20 سال کو گرفتار کیا۔ ملزم کا تعاقب کر کے تہرانگر سے پکڑا گیا۔ ملزم کو عمری پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ پوپونی شاہو، پولس افسر موتیرام پوار، تانا جی ایلگے، شنکر کیندر، ہیمنت وچکیوار نے آپریشن میں حصہ لیا۔