ناندیڑ::25 نومبر۔(ورق تازہ نیوز) ڈویژنل کمشنر سنیل کیندرکر نے ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے نئے چیئرمین کے خالی عہدوں کے لیے 2 دسمبر کو انتخابی عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ناندیڑ کے ضلع کلکٹر وپن ایتنکر کو اس الیکشن کے لیے پریزائیڈنگ آفیسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین کے دونوں عہدوں کا انتخاب ایک ہی دن ہوگا۔ ڈپٹی میئر کے عہدہ پرپھر ایکبار مسلم چہرے کو نمائندگی دیےے جانے کاامکان ہے۔ اس دوڑ میں عبداللطیف، فاروق بدویل اور عبدالغفار کے نام زیر بحث ہیں۔ کچھ لوگ موجودہ چیئرمین وریندر سنگھ گڈی والے کو اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین کے عہدے کے لیے ایک اور موقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ کشور سوامی بھی چیرمین کے عہدے کی دوڑمیں شامل ہے ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔