ناندیڑ:ڈپٹی میئر اور سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کےلئے کونسے کارپوریٹرس خواہشمند ہیں؟

2

ناندیڑ:30 نومبر۔(ورق تازہ نیوز)کانگریس کے چار کارپوریٹروں نے آج ڈپٹی میئر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین کے عہدہ کے لیے امیدواری درخواستیں خریدی ہیں۔ڈپٹی میئر مسعود خان نے پارٹی کے حکم پر کارپوریشن کی حالیہ جنرل باڈی میٹنگ میں ڈپٹی میئر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیاتھا ۔جبکہ چیرمین وریندرسنگھ گاڑی والے کی ایک سالہ معیاد مکمل ہونے پرانھیں بھی استعفیٰ دینا پڑا۔

2ڈسمبر کو ڈپٹی میئر اور چیرمین عہدہ کیلئے انتخاب عمل میں آرہا ہے ۔ ریٹرینگ آفیسر ڈاکٹرویپن اٹنکر کی زیرصدارت اجلاس ہوگا ۔ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے کارپوریٹرعبدالغفارعبدالستار‘پرشانت تڑکے ‘شعیب حسین ‘اومیش چوہان نے پرچہ امیدواری لیا ہے ۔ چیرمین عہدہ کیلئے موجودہ چیرمین وریندرسنگھ گاڑی والے‘کشورسوامی راجو کاڑے ‘ عبدالحفیظ نے پارٹی کے حکم پرچہ امیدواری لیا ہے۔ دونوںانتخاب بلامقابلہ ہوں گے۔وزیررابطہ اشوک راو چوہان کی ہدایت پر دونوں عہدوں کیلئے امیدوار کانام طئے ہوگا۔اس انتخاب کے بعدا ن عہدیداروں کوصرف دس ماہ کا عرصہ ہی اقتدار کیلئے ملے گا۔ جس کے بعد کارپوریشن انتخابات ہوںگے