• 425
    Shares

ناندیڑ:22مارچ(ورق تازہ نیوز)ڈاکٹرارشاداحمدخاں ولدڈاکٹرسجاداحمدخاں ‘صدر شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ کی والدہ ماجدہ(عمر60سال ) کاطویل علالت کے بعد آج بروز پیر سہ پہر 22مارچ 2021ءکوانتقال ہوگیا ۔

انکی نما زجنازہ آج ہی بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین قبرستا ن عیدگاہ جدید ناندیڑمیں عمل میں آئی ۔

مرحومہ کے پسماندگان میں شوہر ڈاکٹر سجاد احمد خاں‘ سابق صدرشعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ‘ دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔

مدیراعلیٰ ورق تازہ محمدتقی ‘ عبدالملک نظامی ‘ ڈاکٹرنورالامین ‘ ڈاکٹر انیس الرحمن ‘ ڈاکٹر محمد عبدالرافع نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ ڈاکٹرارشاد احمدخاں کی والدہ ماجدہ کے انتقال پُرملال سے انھیں بھی صدمہ پہونچا ہے۔

اللہ رب العزت مرحومہ کی مغفرت کرے انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءکرے ۔ڈاکٹرسجاداحمدخاں ‘ڈاکٹرارشاد احمدخاں او ران کے افراد خاندان کوصبروسکون عطاءکرے ۔(آمین)

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔