ناندیڑ:چکھلواڑی علاقہ میں موبائیل دوکاندارعبدالروف پر جان لیواحملہ، ویڈیو دیکھیں

6,798

ناندیڑ:21 جولائی(ورق تازہ نیوز)شہر کے چکھلواڑی کارنر پردت لکشمی ہائیٹس نامی کامپلکس میں جنتا موبائیل شاپ میں آج 21 جولائی کو شب تقریبا نو بجے دو افراد موبائل خریدنے کےلئے آئے اور انھوں نے دوکان دار عبدالروف عبدالرزاق سے مفت میں سامان دینے کامطالبہ کیا

جب انھوں نے انکار کیاتو ان دونوں افراد نے اُن پر جان لیواحملہ کرکے زخمی کردیا۔جس میں انکے ہاتھ کی کلائی پرگہری چوٹ آئی ہے۔

دوکاندار پر تلوار سے حملہ کرنے کے بعد یہ ملزمین وہاں سے فرار ہوگئے۔

فی الحال عبدالروف کو علاج کیلئے خانگی اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔اس معاملے کے سی سی ٹی وی فوٹیج درج ذیل ہے.