ناندیڑ:27۔ جنوری.( ورق تازہ نیوز) اتوارا پولس اسٹیشن کے کرائم انویسٹی گیشن اسکواڈ نے دو چوروں کو پکڑ کر ان سے 32,700 روپئے ضبط کئے ہیں۔دونوں چور پولیس کی حراست میں ہے۔محمدعامر ایوب خان کی جانب سے 5 جنوری 2022 کو درج کرائی گئی شکایت کے مطابق چور ان کی دکان سے مجموعی طور پر 51 ہزار روپے نقدی، پرنٹرز اور موبائل چوری کر کے لے گئے، دکان کو بھی نقصان پہنچا۔

اتوارہ پولس اسٹیشن کے چیف سب انسپکٹر گنیش گوٹکے اور ان کے ساتھی پولیس ملازمین وکرم واکڈے، کستورے، داسرواد، حبیب چاو¿س، ہمبردے، دنیشور ‘قلندر اور دیگر کو چوری کی اطلاع ملی۔ محمدمجیب خان عرف بٹن محمدرضوان 19سال ساکن محمدیہ کالونی‘اور محمدسلمان خان محمدایوب (21) ساکن ملت نگر کوگرفتار کر لیا گیا۔دونوں چوروں کو 27 جنوری 2022 تک پولس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ اسی دوران پولیس ٹیم نے ان سے 32,700 روپے ضبط کر لیے ہیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود کمار شیوالے، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیلیش مور سدھیشور بھورے، پی آئی صاحب ر او نر واڑے نے تعریف کی ہے۔