ناندیڑ:چوروں کی عدم گرفتاری پر تاجروں میں ناراضگی پھل و سبزی تاجرایسوسی ایشن کا بند منانے کااشارہ

ناندیڑ:17فروری۔(ورق تازہ نیوز)مال ٹیکڑی علاقہ میں ریوالور کی دھاک پرتاجر سے 30لاکھ روپے نقد لوٹنے والے چوروںکوفی الفور گرفتار کیاجائے ورنہ پھل و سبزی مارکیٹ کوبے بند رکھاجائے گا اس طرح کااشارہ ضلع پھل و سبزی تاجرایسوسی ایشن نے وزیررابطہ اشوک چوہان او ایس پی وجئے کمار کودئےے میمورنڈم میںدیا ہے ۔ 10فروری کو مال ٹیکڑی علاقہ میں گیان ماتااسکول کے قریب دن دہاڑے بندوق کی دھاک پرتاجر سے نقد 30 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے تھے ۔
اس معاملے میں ائیرپورٹ پولس اسٹیشن میںمقدمہ درج کیاگیاتھا لیکن ابھی تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اس واقعہ سے تاجروں میں خوف ودہشت کاماحول ہے۔ایسے حالات میںتاجر اپنا روزمرہ کا کاروبار کس طرح کریں اس طرح کاسوال اُٹھ رہا ہے اگرچوروں کو فی الفور گرفتار نہیں کیاگیاتو مجبوری میں پھل و سبزی مارکیٹ کوبے مدت بند رکھاجائے گا۔اس طرح کا اشارہ سنگھٹنا نے دیا ہے ۔اس موقع پر صدرمجیب رزاق ‘سابقہ کارپوریٹرعبدالحبیب باغبان ‘عبدالروف شیخ حسن ’ انور بھارت موجود تھے۔