ناندیڑ:چار خصوصی ٹرینوں کی مدت میں توسیع

490

ناندیڑ:11 ۔جنوری (ورق تاز ہ نیوز)ناندیڑ ریلوے ڈویژن سے گزرنے والی برہماپور ‘ یشونت پور ‘تروپتی اور وجئے و اڑہ خصوصی ٹرینوں کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔ٹرین نمبر07605 تروپتی ۔ اکولہ خصوصی ٹرین 20 جنوری تا 24فروری تک ہر جمعہ کوچلے گی ۔ٹرین نمبر07606 اکولہ ۔تروپتی خصوصی ٹرین و اپسی کے سفرمیں 22جنوری تا26فروری تک ہراتوارکوچلے گی ۔ ٹرین نمبر07698 وجئے واڑہ ۔نگر سول خصوصی ٹرین 20جنوری تا24فروری کے درمیان ہر جمعہ کوچلے گی ۔

واپسی کے سفر میں ٹرین نمبر07699 خصوصی ٹرین 21 جنوری تا 25 فروری کے درمیان ہر ہفتہ کو چلے گی ۔ ٹرین نمبر07431ناندیڑ۔برہمپور خصوصی ٹرین 21اور28 جنوری کو ہرہفتہ چلے گی ۔ واپسی کے سفرمیں ٹرین نمبر07432 یہ خصوصی ٹرین22اور29 جنوری ہراتوارکوچلے گی ۔ٹرین نمبر07093 ناندیڑ ۔یشونت پور خصوصی ٹرین 23اور30جنوری کو ہر پیر اور واپسی کے سفر میں ٹرین نمبر07094 یشونت پور ۔ناندیڑ خصوصی ٹرین 24اور31جنوری کو ہر منگل کوچلے گی اسلئے متعلقہ شہروںکو جانے والے مسافرین ان خصوصی ٹرینوں سے استفادہ اٹھاسکتے ہیںاس طر ح کی اطلاع ساوتھ سنٹرل ریلوے ناندیڑ ڈویژن نے دی ہے۔