ناندیڑ:پیربرہان نگر میں مکمل سینٹرائزیشن‘ مریض کا علاج جاری‘ افواہوں پردھیان نہ دینے کی اپیل

ناندیڑ:22 اپریل: (ورق تازہ نیوز)آج ناندیڑ کے حضرت پیربرہان نگر میں ایک 64 سالہ شخص کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد سارے شہر میں ہلچل مچ گئی ہے دریں اثناءضلع انتظامیہ نے اس علاقہ اور اطراف کے دو کلومیٹر کے علاقہ کو مکمل سیل کردیا ہے اسلئے کوئی بھی شخص ان علاقوں سے باہر نہیں جاسکتا اور کوئی بھی یہاں داخل نہیں ہوسکتا ہے ۔

ناندیڑ کے سرکاری دواخانہ کے سول سرجن ڈاکٹر نیل کنٹھ نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ کورونا مریض کا علاج جاری ہے اور انکے انتقال کی خبریں محض افواہ ہے ۔اسلئے کوئی بھی افواہوں پردھیان نہ دیں ۔

ضلع کلکٹر ڈاکٹرایٹنکر نے بتایا کہ اس مریض کی بیرون شہرسفر کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہے ۔انھیں کورونا وائرس کس طرح ہوا اسکی بھی تفصیلی معلومات حاصل کی جارہی ہے انکے ربط میں آنے والے سبھی لوگوں کی جانکاری حاصل کرکے انھیں کورنٹائن کیاجارہاہے اورانکے سوائپ کے نمونے حاصل کرکے اسکی رپورٹ جلد منگوائی جارہی ہے ۔

لوگوں کو بغیر کسی خوف کے گھر میں ہی رہنا چاہئے اور تعاون کرنا چاہئے. ضلع انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی۔

بتایا جاتا ہیکہ وہ کچھ دنوں سے بیمار تھے اور انھیں شوگر بی پی کی شکایت تھی.

ضلعی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر میں ہی رہیں اور بغیر کسی خوف کے کورونا کے خلاف جنگ میں تعاون کریں۔

بخار ، کھانسی اور سانس کی تکلیف کی شکایت کی وجہ سے ، مریض کو 20 اپریل ، 2020 پیر کی دوپہر ، گورنمنٹ کالج ، ناندیڑ میں داخل کرایا گیا تھا۔ مریض کا علاج جاری ہے اور پیربرہان کے آس پاس کے پانچ کلو میٹر کے علاقے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

سیل بند علاقے کے لوگوں کو ضلعی انتظامیہ نے گھر میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ان سیل علاقوں میں مریض کے ساتھ رابطے میں ممکنہ مشتبہ افراد کی تفتیش کے لئے میڈیکل ٹیمیں اور پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔