ناندیڑ:10اپریل(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ:10اپریل(ورق تازہ نیوز) رام نومی کے موقع پر شہر کے نیو مونڈھا علاقے میں دت مندر کے چندہ باکس کو توڑ کر 80 ہزار روپے چوری کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق شہر کے نیو مونڈھا علاقے کے دیانند نگر علاقے میں دت مندر ہے۔ آج رام نومی کی صبح جب پجاری مندر میں پوجا کرنے آئے تو چندہ کا ڈبہ ٹوٹا ہوا تھا۔

ایک اندازے کے مطابق چندہ باکس سے تقریباً 80,000 روپے چوری ہو گئے۔ شیواجی نگر پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور قانونی کارروائی مکمل کی۔ جب سی سی کیمرے چیک کئے گئے تو سبھی منظر دیکھ کر حیران ہوگئے ۔ کیونکہ سب سے پہلے چور نے مندر کے اندرداخل ہونے کے بعد مورتی کونمسکار کیااورپھر چندہ باکس کو توڑنے کی کاروائی شروع کردی۔جب باکس ٹوٹ گیاتوچور وہاںسے تقریبا 80ہزار روپیے نقد لے کرفرار ہوگیا ۔