ناندیڑ:15نومبر۔(ورق تازہ نیوز)قدیم شہر کے کلال گلی میں گزشتہ شب قتل کی واردات رونما ہوئی۔ گھر کے قریب رہنے والی لڑکی سے محبت پھر شادی کرلی مگر گھریلو تنازعہ کے باعث طلاق لے لی تھی لیکن بات نہ کرنے کی معمولی بات پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔اتوارہ پولس نے اس معاملے میں ملزم سوربھ رمیش جادھو کوگرفتار کرلیا ہے ۔ پی آیی نرواڑے مزیدتفتیش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوربھ رمیش جادھو اور انوسیا کستورکر کے درمیان پہلے دوستی ہوئی پھر محبت اوربعد میںدونوں نے لو میرج کرلیا ۔دو ڈھائی سال تک گھریلو زندگی اچھی رہی مگربعد میںدونوں میں بحث وتکرار شروع ہوگئی ۔ اورچند ما ہ قبل دونوں نے طلاق لے لی تھی ۔مگر سوربھ اسکا پیچھا نہیںچھوڑرہاتھا ۔

مگر طلا ق کے بعد انوسیا کوئی تعلقات قائم نہیںرکھنا چاہتی تھی ۔اسی بات کا غصہ سوربھ کوتھا اورا س نے ہفتہ کی شب انوسیا کے گھر پہنچ کرجھگڑا کیااور پھراسکروڈرائیور سے اسکا قتل کردیا۔اتوارہ پولس نے سنیتا کستورکر کی شکایت پر سوربھ کے خلاف قتل کامقدمہ درج کردیا ہے ۔پولس نے ملزم کوگرفتار کرلیاہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔