ناندیڑ:پھلے مارکیٹ روڈ پر نوجوان کو چاقو گھونپ دیا, شیخ آیان اور شیخ معز سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

1,674

ناندیڑ:15 /مئی۔ ( ورقِ تازہ نیوز) شہر کے پھلے مارکیٹ روڈ پر چار افراد نے ایک نوجوان کو چاقو گھونپ کرجان سے مارنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ 15 مئی کی آدھی رات کو ہوا اور ایٹراسیٹی ایکٹ کی دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حملہ آوروں میں سے دو کو شیواجی نگر پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

پھلے مارکیٹ کے قریب پاوڑے واڑی جانے والی سڑک پر آدتیہ رمیش انگولے (21سال) نامی نوجوان پر15 مئی کو آدھی رات کوچارافراد نے چاقو گھونپ دیا ۔جب رمیش پان پٹی کے پاس پہنچاتو بند تھی اس وقت کچھ نوجوان وہاں موجود تھے۔ اس کے بعد آدتیہ انگولے نے ان سے پوچھا کہ کیاپان پٹی بند ہے کیا؟

اس کے بعد ان نوجوانوں نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور ایک نوجوان نے اپنے پاس موجود خنجر نکال کر وار کیا۔ حملے سے دائیں کلائی کی رگ کٹ گئی، اس کے جبڑے اور کمر میں چوٹےں آئیں۔ شکایت میں فریادی نے بتایا کہ حملہ آوروں میں شیخ آیان اور شیخ معز اور دو دیگر لڑکے شامل تھے۔