ناندیڑ:پٹرول کو آگ لگنے سے گھرکے تین افراد کی جھلس کر موت

770

ناندیڑ:9اگست (ورق تازہ نیوز)پیٹرول سے آگ لگنے سے ایک ہی گھر میں ماں، باپ اور بیٹا جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ 5 اگست کی شام کو پیش آیا۔ یہ تینوں ناندیڑ کے وشنو پوری کے سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ اس معاملے میں دیگلور پولس اسٹیشن میں اتفاقئی موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔دیگلور تعلقہ کے بلور گاو¿ں کا رہنے والا سوریا کانت مادھو راو سکرپا (عمر 52سال) کوبیڑی پینے کاشوق تھا۔

5 اگست کو جب وہ بیڑی پی رہے تھے تو ایک جلتی ہوئی بیڑی پیٹرول کے ڈبے میں گر گئی جس سے پیٹرول میں زبردست آگ لگ گئی۔ جس کی زد میں آنے سے سوریہ کانت مادھوراو¿ سکپا (عمر 52سال) اپنی بیوی گنگو بائی سوریا کانت سکپا (عمر 50سال) اور بیٹے کپل سوریا کانت سکپا (عمر 20) شدید جھلس گئے۔جس کی وجہ سے ان تینوں کو دیگلور کے اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وشنو پوری کے اسپتال میں علاج کے دوران تینوں کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کی وجہ سے دیگلور تعلقہ میں غم و افسوس کااظہارکیاجارہا ہے۔ سواتی سوریا کانت سکپا (عمر 24سال) کی اطلاع پر دیگلور پولس اسٹیشن میں اتفاق موت کا معاملہ درج کیا ہے۔