ناندیڑ:7ستمبر(ورق تازہ نیوز)والدہ نے غصہ کیاتھااسلئے برہمی میں 12سالہ لڑکی نے کل قدیم پُل سے ندی میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن و اجے گاوں کے نوجوان شیخ کلیم نے ندی میں چھلانگ لگاکر اس لڑکی کی زندگی بچائی ۔اس دلیرانہ اقدام پر شیخ کلیم کی دیہی پولس اسٹیشن کے پی آئی پنڈت کچھوے نے گلپوشی کرکے تعریف کی .

پولس ذرائع کے بموجب کل واجے گاوں کے قریب گوداوری ندی کے پُل سے بارہ سالہ لڑکی نے اچانک چھلانگ لگادی جس کی اطلاع واجے گاوں کے نوجوان شیخ کلیم کو ملنے ہی اُس نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ندی میں چھلانگ لگادی اور لڑکی کو ندی سے باہر نکالا جس کی وجہہ سے اسکی زندگی بچ گئی ۔ لڑکی کو اسکی والدہ نے غصہ کیاتھا اسی وجہ سے برہم ہوکر اس نے ندی میں چھلانگ لگادی۔ لڑکی کو ندی سے زندہ باہر نکالنے پر شیخ کلیم کی دیہی پولس اسٹیشن میں گلپوشی کی گئی۔اس موقع پرپی آئی پنڈت کھچوے ‘ پی ایس آئی شیخ جاوید کے علاوہ دیگر ملازمین موجود تھے ۔