ناندیڑ:پولیس نے ضبط کی دیسی پستول، ملزم گرفتار

503

ناندیڑ:4دسمبر ( ورقِ تازہ نیوز) ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک 22 سالہ نوجوان دیسی پستول لے کر گھوم رہا تھا، اس کی اطلاع ملتے ہی لوکل کرائم برانچ نے اسے دبوچ لیا۔

ایل سی بی کے پولیس سب انسپکٹر دتاتریے کالے کی دی گئی اطلاع کے مطابق 4 دسمبر کو بلی رام پور علاقہ میں ایک 22 سالہ نوجوان نامدیو تلشی رام شیوبھکتے غیر قانونی طور پر دیسی پستول لے کر گھوم رہا تھا۔

پولیس نے اسے حراست میں لے کر اس کے پاس سے دیسی پستول مالیت 20 ہزار روپئے ضبط کرلیے اور اس کے خلاف انڈین آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ۔ اس کارروائی پر اعلیٰ پولیس افسران نے ایل سی بی کے انسپکٹر دُوارکاداس چکھلی کر و دیگر پولیس ملازمین کی ستائش کی