ناندیڑ:پولس ہیڈکانسٹیبل کو لٹیروں نے لوٹ لیا

0 14

ناندیڑ:12ڈسمبر ۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے بھاگیہ نگر پولس اسٹیشن حدود کے ویرساورکر نگر میں گزشتہ شب ا پولس ملازم کو کودوافراد نے لوٹ لیا ۔ فریادی ماروتی شیش راو¿ پولس ہیڈ کانسٹیبل آر پی ایف ساکن ویرساورکر نگرنے شکایت درج کروائی کہ 9ڈسمبر کوشب ساڑھے دس بجے وہ اپنی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد اسکوٹی نمبر MH 26- N- 8946 پرسوار ہوکر گھر کی سمت جارہے تھے ۔ ویرساورکر نگر میں کلکرنی کی بلڈئنگ کے پاس نامعلوم شخص نے انھیں پتھر سے مارا اسلئے انھوں نے اسکوٹی روک دی اس وقت دونامعلوم انکے پاس پہنچے اورجیب میں ہاتھ ڈال کر رقم نکالنے کی کوشش کی جس پر فریادی نے انھیں روکنے کی کوشش تو سر میں سلاخ و اینٹ سے مارکرزخمی کردیااور نقد 25ہزار روپے چھین کرفر ار ہوگئے ۔اس واقعہ کے بعد فریادی نے پولس اسٹیشن سے ربط قائم کرکے شکایت درج کروائی ہے۔ تعزیرات ہند کی دفعہ 392کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ ہیڈکانسٹیبل ایس ڈی شرساٹ مزید تفتیش کررہے ہیں۔

چوری کی واردات

ناندیڑ:12ڈسمبر ۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے بھاگیہ نگر حدود کے وشال نگر میں ایک مکان میںچوری کی واردات رونما ہوی جہاں سے چوروں نے نقدرقم اورسونے چاندی کے زیور چوری کرلئے ۔ لکشمی نرسنگ ریسیڈینسی ‘وشال نگر میںرہنے والے مانیکا میگھاجی کے مطابق 11ڈسمبرکی درمیانی شب جب انکے مکان میں کوئی موجود نہیں تھا۔ نامعلوم چور داخل ہوئے اور الماری توڑ کر سونے چاندی کے زیور ‘نقدرقم سمیت58,500 روپیوں کامال چوری کرلیا ۔بیرون شہر سے واپسی کے بعد انھیں چوری کاپتہ چلا ۔ بھاگیہ نگر پولس نے تعزیرات ہند کی دفعات 457‘ 380 کے تحت جرم درج کردیاہے ۔