ناندیڑ:پولس پر جان لیواحملہ اور پریمی جوڑے کو لوٹنے والے 2لٹیروں کو 7فروری تک پی سی آر
ناندیڑ:4فروری۔(ورق تازہ نیوز)ہساپورتا اسرجن سڑک پر پریمی جوڑے کو مارپیٹ کرکے لوٹ مارکرنے والے چار افراد میںا یک نابالغ بچہ بھی ہے ۔جبکہ دو افرا د فرار ہوگئے اور پولس نے دو لٹیروں کوگرفتار کیا ہے ۔ناندیڑ دیہی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔دونوں گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے پرانھیں 7 فروری تک پولس کسٹڈی ریمانڈ میںبھیجاگیا ہے ۔
یکم فروری کوونود کلیان راو ہولکر اپنیگرل فرینڈ کو موٹرسائیکل پر سوار کرکے ہساپور تا اسرجن سڑک سے جارہاتھا ۔اس دوران تین افراد نے انھیں روک دیااور نوجوان کے پیٹ میںچاقو مارکر لڑکی کے گلے سے سونے کے زیور لوٹ لئے اسکے بعد ایل سی بی دستہ نے ڈکیتوں کی تلاش شروع کردی تھی اس دوران چار ڈکیت پولس کی گرفت میں آئے لیکن انھوں نے پولس پر ہی حملہ کردیا جس میں پولس ملازم زخمی بھی ہوئے تھے اس معاملے میں لٹیروںکے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔
پولس نے تین ڈکیتوں کوگرفتار کرلیاتھا جس میںایک نابالغ لڑکابھی ہے ۔دو بالغ لٹیروں کوایل سی بی کے سپر د کیا گیا ہے ۔اس معاملے کی تفتیش پی ایس آئی شیخ جاوید کررہے ہیں۔آج 4فروری کو شیخ جاوید ‘پولس حوالدار شیخ ربانی ‘پولس ملازمین ریون ناتھ ‘شیخ جاوید نے گرفتار ویلاس سبھاش ہٹکر عمر28سال ‘ ریتک گوپال پدماوار19سال کو عدالت میں پیش کیا ۔معاون سر کاری وکیل ایم این کسبے نے عدالت کو واقعہ کی تفصیلات سے واقف کروایااور لٹیروں کو پولس کسٹڈی میں بھیجنے کامطالبہ کیا ۔جس پر جج نے انھیں 7فروری تک پولس کسٹڈی ریمانڈ منظور کی ۔