ناندیڑ:30مارچ(ورق تازہ نیوز)ناندیڑشہر میں گوروگوبند سنگھ جی گورودوارہ کے گیٹ نمبر ایک کے پاس لاک ڈاون میں سکھوں نے تلواروں کے ساتھ پولس پر حملہ کردیا ۔ جس میں 8 پولس والے زخمی ہوئے تھے۔حملہ آوروں نے ایس پی کی کار کو توڑ پھوڑ دیا ۔اسلحہ سے لیس حملہ آوروں سے خوف زدہ پولس والے ادھر اُدھر بھاگنے لگے ۔

ہولی کے بعد دھلہندی کے دن ہلہ بول جلوس نکالتے ہیں جس کی اجازت نہ دینے پر یہ واقع رونما ہوا۔یہ واقعہ 29مارچ کو شام پانچ بجے کے قریب پیش آیا تھا ۔ اس بارے میں ایس پی پرمود کمار شیوالے نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل رونما ہوئے واقعہ کے معاملے میں پولس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی شناخت کی ہے اور20 ملزمین کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے اور وزیر آباد پولس اسٹیشن میں تقریبا 400افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

اب تک 60افراد کی شناخت ہوچکی ہے دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ حملہ آوروں کے ہاتھوں میں تلواریں دیں جس کی وجہہ سے پولس کچھ بھی نہیں کرسکی اور یہ لوگ دندناتے ہوئے گرودوارہ علاقہ میںگھومتے رہے اور پولس کی گاڑیوں کی زبردست توڑ پھوڑ کی۔گرودوارہ چوراہے کے پاس نصب لکڑی کے بیریکٹس کی لکڑیاں نکال کر ایس پی کی جیپ گاڑی کے سامنے کے شیشے توڑ دیئے اورتمام ٹائر کی ہوا چھوڑ دی ۔