ناندیڑ 30. مارچ۔(ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر پولس میں پولیس انسپکٹر کے عہدے پر وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہونے والے مجیب  احمد خان  ولد مقصود احمد خان ساکن لیبر کالونی ناندیڑ کا آج مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا۔

60 سالہ مجیب خان فٹبال کے مشہور کھلاڑی تھے۔اور دس سالوں سے محکمہ پولیس کے کھیلوں میں نمائندگی  کررہے تھے۔انکی نماز جنازہ آج منگل کو بعد نماز عصر ادا کی جائے گی اور مسجد عابدین میں تدفین عمل میں آئے گی۔

انکے چھوٹے بھائی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہیکہ وہ مرحوم کی مغفرت کرے اور انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔