Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ناندیڑ‘پورنا ‘جالنہ ‘ پربھنی ‘سیلو ‘اورنگ آباد کے ریلوے ٹکٹ ریزرویشن سنٹرس کھول دئے گئے

IMG_20190630_195052.JPG

nor

ناندیڑ:22 مئی ۔(ورق تازہ نیوز)ساوتھ سنٹرل ریلوے ناندیڑ ڈویژن کے علاقہ میں آج 22مئی سے چھ مقامات پر ٹکٹ ریزرویشن سنٹرس دوبارہ کھول دیاگیا ہے ۔ یہ مراکز ناندیڑ‘ پورنا ‘ پربھنی ‘ سیلو ‘جالنہ ‘اورنگ آباد ہیں ۔ کرونا وباءکے باعث یہ ٹکٹ ریزرویشن سنٹرس بند کردئےے گیے تھے ۔ سنٹرس صبح آٹھ بجے تابارہ بجے دوپہر تک اور دوپہر دو بجے تا شام پانچ بجے کھلے رہیںگے ۔ناندیڑتا امرتسر سچکھنڈ ایکسپریس یکم جون سے ناندیڑ ریلوے اسٹیشن سے اپنے مقررہ وقت پرچلے گی ۔

سچکھنڈ ایکسپریس ٹرین نمبر 02715 ناندیڑ سے اور گاڑی نمبر 02716 امرتسر سے ناندیڑ کےلئے چلے گی جس میں جملہ 22ڈبے ہوںگے ان ڈبوں میں بغیر اے سی اور اے سی ڈبے شامل ہیں ۔البتہ جنرل ڈبے نہیں ہوں گے ۔ حکومت مہاراشٹر کی طئے کردہ شراط کے مطابق مہاراشٹر میں دو اضلاع کے تحت آنیوالے ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان اس سچکھنڈ خصوصی ٹرین سے مسافروںکوسفر کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ مزدوروں کےلے چلنے والی اسپیشل ٹرینیں ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق چلتی رہیںگی ۔خصوصی ریل گاڑیوں میںسفر سے پہلے مسافروں کوطبی جانچ ہوگی اگر کسی مسافر میں کرونا مرض کی علامات پائی جاتی ہیںتو انھیں روک دیاجائے گا۔

مسافروں کو منہ پر ماسک لگانااورسماجی دوری برقراررکھنا ہوگی ۔ مسافر کوریلوے ویب سائٹ آئی آر ٹی سی پر ٹکٹ بُک کرنے کی بھی سہولت رہے گی ۔