ناندیڑ:پلاٹ پر قبضہ‘ سیدجمیل کی کلکٹر آفس میں خودسوزی کی کوشش

1,165

ناندیڑ:4/فروری۔ ( ورقِ تازہ نیوز)اپنی ملکیت والے پلاٹ پر پولس انتظامیہ کی مدد سے تعمیری کام کئے جانے اوربارہا شکایات کرنے کے باوجود کوئی کاروائی نہ ہونے پر آج مظلوم پلاٹ مالک نے انصاف کےلئے ضلع کلکٹر دفتر میں خودسوزی کرنے کی کوشش کی ۔ یہ واقعہ آج ہفتہ کودوپہر رونما ہوا ۔اس طرح کلکٹرآفس کی پولس سیکوریٹی کی کوتاہی پرسوالیہ نشان اٹھائے جارہے ہیں۔ اس سے قبل بھی ایک نوجوان نے یہاں پرخودسوزی کرنے کی کوشش کی تھی ۔کئی پریشان شہری کلکٹر کے دفتر میں اپنی شکایات لے کر آتے ہیں۔

اس میں اکثر احتجاجی مورچے، دھرنوں کے ذریعہ مطالبہ کیا جاتا ہے اور بعض خود سوزی کا انتباہ بھی دیتے ہےں۔ چند سال پہلے، ایک شخص نے صدرگیٹ پرکوئی جانچ پڑتال نہ ہونے پرایک شخص اپنے ساتھ آتش گیر مواد لے کر آیااوراس نے کلکٹر کے چیمبر کے سامنے خود سوزی کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اس وقت کے ضلع کلکٹر نے صدر دروازے کے پاس پولس اہلکاروں کومیمورنڈم دینے کے لیے آنے والے شخص کی تلاش اور سیکورٹی کے لیے مقرر کیا۔ جس کی وجہ سے منفی واقعات کو روکا گیا۔ لیکن اب مرکزی داخلہ سب کے لیے کھول دیاگیا۔

ملازمین کو بھی نکال دیا گیا ہے۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آج ہفتہ کی دوپہر ایک سنگین واقعہ پیش آیا جب کسی نے آتش گیر مواد لا کر خود سوزی کی کوشش کی۔جس کا نام سید جمیل سید جیلانی ساکن کرانتی چوک سڈکوبتایاجاتا ہے۔وہ پلاٹ کا مالک ہے۔ لیکن جگہ پر تجاوزات کی وجہ سے دتا جمداڑے نامی شخص سے تنازعہ چل رہاتھا۔اور تنازعہ پولس اسٹیشن تک پہنچ گیااس وقت جمیل نے شکایت درج کروائی تھی کہ اسکی اراضی پر تجاوزات کر کے زبردستی تعمیر کروائی جا رہی ہے۔لیکن پولس کوئی کاروائی نہیں کی ۔اسلئے جمیل نے اب کلکٹر ابھیجیت راوت کو میمورنڈم دے کر معاملہ کی طرف توجہ مبذول کروانے کامطالبہ کیااورایسانہ ہونے پر خودسوزی کی دھمکی دی تھی ۔ اس کے مطابق آج ہفتہ کو سیدجمیل سیدجیلانی دوپہر کے وقت کلکٹرآفس پہنچااورجسم پرآتش گیرماہ ڈال کر خودسوزی کرنے کی کوشش کی ۔وہاںموجود پولس ملازم نے فی الفوراس شخص کو روک لیا۔اس واقعہ کے بعد کلکٹرآفس کے احاطہ میں ہلچل مچ گئی۔