ناندیڑ:پلاسٹک استعمال کرنیوالی دوکانوں پرچھاپہ

456

ناندیڑ:28ڈسمبر ( ورقِ تازہ نیوز)ناندیڑشہراور اطراف میں پلاسٹک استعمال کرنیوالی دوکانوں او رکاروبارات کے خلاف کارپوریشن نے زبردست مہم چھیڑرکھی ہے ۔آج 28 ڈسمبر کو ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے خصوصی دستے نے زونل آفس ایک تا چھ کے علاقے میں دوکانوں پرچھاپہ مارکر 12کنٹل پلاسٹک اور 19 پانی پوچ کے تھیلے ضبط کرلئے ۔

متعلقہ دوکانوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان سے ایک لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔ کارپوریشن کے پریس نوٹ مںبتایاگی ہے کہ آئندہ پلاسٹک درآمداور برآمد کرنے والوں ‘ فروخت کرنیوالی اوراستعمال کرنے والوں کے خلاف مہم میںشدت پیدا کی جائے گی ۔آج کی کاروائی کمشنر ڈاکٹرسنیل لہانے کی رہنمائی میںزونل آفسر راجیش چوہان ‘ڈاکٹر فرحت اللہ بیگ ‘ رمیش چورے ‘ سنجے جادھو ‘ راون سونسڑے ‘ ڈاکٹر رئیس ا لدین ودیگر ملازمین نے کی ۔شہریان ناندیڑ سے اپیل کی گئی ہے کہ پلاسٹک پرعائد پابندی کی خلاف ورزی نہ کریں۔ پلاسٹک کی فروخت ‘خرید ‘ذخیرہ اندوزی اوراستعمال سے گریز کریں۔