ناندیڑ۔18؍ نومبر ( نامہ نگار ):ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کا عام اجلاس22؍ نومبر بروز پیر کو صبح ۱۱؍بجے میونسپل کارپوریشن کے ہیڈ آفس کے چوٹھے منزلہ پر موجود ڈاکٹر شنکر رائو چوہان میٹنگ ہال میں میئر جئے شری نیلیش پائوڑے کی صدارت میں منعقد کیا گیا ہے۔ اس ماہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے8۸؍ ارکان سبکدوش ہو رہے ہیں جن میں کانگریس کے امیت سنہہ تہرا، اپرنا نیرلکر، جیوتی رائے بولے ، ناگناتھ گڈم ،باپو گجبھارے، دیپالی مورے، شبانہ بیگم محمد ناصر اور بی جے پی کی اندو بائی گھوگرے شامل ہے۔

عام اجلاس میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے لیے 8؍ نئے ممبروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو نئے مہنگائی بھتے کے تحت تنخواہ منظوری کی قرار داد بھی رکھی گئی ہے۔ اسی طرح برکت کامپلیکس تا گیان ماتا اسکول کی روڈ نمبر 24؍ یعنی ٹیپو سلطان روڈ کی توسیع کرنے کی قرارداد بھی رکھی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے پچھلے دنوں پراپرٹی اور واٹر ٹیکس پر جرمانہ معافی کی اسکیم شروع کی تھی جو ۳۰؍ ستمبر کو ختم ہو چکی تھی ۔ اس تعلق سے کارپوریٹر منتجب الدین نے قرار داد پیش کی اور بتایا کہ ٹیکس پر عائد جرمانہ معافی اسکیم 30؍ستمبر کو ختم ہو چکی ہے پچھلے دیڑھ سال سے کورونا کے سبب لوگوں کی آمدنی پر کافی اثر آیا ہے۔

ٹیکس ادا نہ کرنے کے معاملے پر جرمانہ میں رعایت دینا ضروری ہے۔ اس لیے لوگوں کو ٹیکس ادا کرنے کے لیے جرمانہ معافی کی سہولت دے کر انہیں راحت دینے کا مطالبہ منتجب الدین نے کیا اور31؍ دسمبر تک پراپرٹی ٹیکس اور واٹر ٹیکس پر لگائے ہوئے شاستی یعنی جرمانہ کو صد فیصد معاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کی اس قرارداد کو کارپوریٹر سید شیر علی ، سید شعیب حسین ، فاروق حسین بدویل ، شبانہ بیگم محمد ناصر نے تائید دی ہے۔ جرمانہ معافی اسکیم دوبارہ شروع ہوتی ہے تو اس سے کئی لوگوں کو مزید راحت ہوگی ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔