ناندیڑ : پرانی دشمنی میں تلوار سے وار ‘ دو افراد زخمی

695

ناندیڑ:یکم جنوری ( ورقِ تازہ نیوز) شہر کے وزیر آباد علاقے میں ہنومان مندر سے گوردوارہ گیٹ نمبر۔ 1 کی طرف جانے والی سڑک پر، 29 دسمبر کی رات تقریباً 8.15 بجے، چار افراد نے مدعی امر سنگھ عرف سونو رتن سنگھ ناندیڑ والے (عمر 28 سال)، کاروباری سیوادار ساکن دلیپ سنگھ کالونی کو پرانی دشمنی پر گالی گلوچ کرکے سر اور بائیں کندھے پر تلوار کے وار سے زخمی کر دیا۔

اس معاملے میں امر سنگھ ناندیڑ والے کی شکایت پر وزیرآباد پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ اے پی آئی دتاتریہ منٹھاڑے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

دریں اثنا دوسرے واقعے میں ہنومان مندر سے گوردوارہ گیٹ نمبر۔ 1 کی طرف جانے والی سڑک پر، چھبو گرنتھی کی دکانوں کے سامنے 29 دسمبر کو رات 10تاسوا د س بجے کے درمیان، دو افراد نے مل کر شکایت کنندہ جسراج سنگھ اجیت سنگھ بونگئی (عمر 22)، ساکن ابچل نگر پر حملہ کیا۔

اس کے علاوہ گواہوں پر بھی تلوار سے ہاتھ، سر، دائیں کلائی پر وار کر کے زخمی کر دیا۔ اس معاملے میں وزیرآباد پولس نے مقدمہ درج کیا ہے۔